21 جنوری 2014 - 20:30
دمشق ـ شمال فضائی روٹ ایک سال بعد بحال

جنیوا میں مذاکرات شروع ہونے کے پہلے دن ہی شام کی سرکاری افواج نے حالیہ عسکری کامیابیوں اور حلب ایئرپورٹ کے اطراف کو پرامن بنانے کے بعد کل (بدھ کے 22 جنوری 2014) کو ـ ایک سال کے بعد ـ شام کا ایک سول طیارہ اس ایئرپورٹ پر اترا اور حلب کے مقامی حکام نے ایئرپورٹ میں اس کا استقبال کیا۔

اہل البیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق حلب ائیرپورٹ نے گذشتہ ایک سال سے ـ نواحی علاقوں پر دہشت گردوں کے قبضے اور ائیرپورٹ کے بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچن کے بموجب ـ اپنی سروسز بند کردی تھی اور بدھ کے دن ایک سول طیارہ اس ائیر پورٹ پر اترا اور یوں حلب ایئرپورٹ کو دوبارہ بحال کردیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق حلب کے گورنر، علاقے کے فوجی کمانڈروں اور دیگر حکام نے ایک سال بعد فضائی روٹ سے حلب آنے والے مسافروں کا خیرمقدم کیا۔ادھر حلب میں ہی البلورہ اور العزیزہ کے علاقوں میں سرکای افواج کی پیشقدمی جاری ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/٭۔٭

تفصیلات کا لنک:

شام: ایک تکفیری کے اعترافات/ دہشت گرد مفتی ہلاک/ حلب ـ دمشق فضائی روٹ بحال